ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / بی جے پی رہنما کیلاش وجیورگی کا سنگین الزام، سلمان خان نوٹوں کا بنڈل لیکر کسان کے پاس گئے تھے

بی جے پی رہنما کیلاش وجیورگی کا سنگین الزام، سلمان خان نوٹوں کا بنڈل لیکر کسان کے پاس گئے تھے

Mon, 09 Apr 2018 00:30:42    S.O. News Service

نئی دہلی،08؍اپریل(ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا) سیاہ ہرن شکار کیس میں مجرم پائے گئے فلم اداکار سلمان خان کو جودھپور کے سیشن کورٹ سے ضمانت ملنے کے بعد بھارتیہ جنتا پارٹی نے حملہ بولا ہے۔بھارتیہ جنتا پارٹی کے رہنما اور سیکرٹری جنرل کیلاش وجیورگیی نے سلمان خان کے ساتھ ساتھ ٹی وی چینلز پر بھی نشانہ لگایا ہے۔کیلاش وجیورگیی نے سلمان پر کیس کو رفع دفع کرنے کے لئے پیسوں کی پیشکش کرنے کا الزام لگایا ہے۔کیلاش وجیورگیی نے کہاکہ گزشتہ دو دنوں سے ٹی وی چینل صرف سلمان خان کے بارے میں بات کر رہا ہے۔سلمان نے ہرن کو مارا اور اسے سزا ملی، کیونکہ گاؤں کے ایک کسان نے ان کے خلاف شکایت کی تھی۔سلمان خان نوٹوں کا بنڈل لیکر اس کسان کے پاس گئے تھے، مگر اس بشنوئی سماج کے کسان نے اپنے آپ کو فروخت نہیں کیا۔ٹی وی چینلز کسانوں کو نہیں دکھا رہے ہیں۔غور طلب ہے کہ جودھپور کے سی جی ایم کورٹ نے کالا ہرن شکار معاملے میں سلمان خان کو 5 سال قید اور دس ہزار روپے جرمانے کی سزا سنائی ہے۔اس کے بعد جمعرات کو سلمان خان کو براہ راست جودھپور سینٹرل جیل میں بھیج دیا گیا۔ جہاں وہ دو دن تک جیل میں رہے۔اس کے بعد ہفتہ کو ضمانت ملنے کے بعد وہ رہا ہوکر ممبئی کے لئے روانہ ہو گئے۔چیف جوڈیشیل مجسٹریٹ دیو کمار کھتری نے 1998 میں ہوئی اس واقعہ کے سلسلے میں 28 مارچ کو مقدمے کی سماعت مکمل کرتے ہوئے فیصلہ بعد میں سنانے کا اعلان کیا تھا۔غور طلب ہے کہ فیصلہ سنائے جانے کے وقت تمام ملزم آرٹسٹ سلمان خان، سیف علی خان، تبو، سونالی بیندرے اور نیلم عدالت میں موجود تھے۔


Share: